بدھ 3؍ذیقعد 1444ھ24؍مئی 2023ء

بحیرہ اسود میں روسی جنگی جہاز پر یوکرینی ڈرون حملہ ناکام

بحیرہ اسود میں روسی جنگی جہاز پر یوکرین کا ڈرون حملہ ناکام بنا دیا گیا۔

ماسکو سے روسی وزارت دفاع کے مطابق حملہ کرنے والی یوکرینی کشتی (اسپیڈ بوٹس) جو کہ انسانی عملے کے بغیر کام کرتی ہے اسے تباہ کر دیا گیا۔

روسی وزارت دفاع کا مزید کہنا ہے کہ روسی جنگی جہاز ترک اسٹریم اور بلیو اسٹریم گیس پائپ لائن کی حفاظت پر مامور تھا۔ 

روسی وزارت دفاع کے مطابق بحیرہ اسود کی گیس پائپ لائنوں کے ذریعےترکی کو گیس فراہم کی جاتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.