کراچی ایئر پورٹ سے کوئٹہ کے لیے ٹیک آف کرتے ہی پرندہ ٹکرانے سے قومی ایئر لائن پی آئی اے کے طیارے کے انجن کے پنکھے کو شدید نقصان پہنچا جس کے بعد طیارے کو مرمت کے لیے گراؤنڈ کر دیا گیا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق پرواز پی کے 310 کے لیے متبادل طیارے کا بندوبست کر لیا گیا ہے۔
کراچی ایئر پورٹ کے لاؤنج میں موجود مسافروں کو متبادل طیارے کے ذریعے شام 4 بجے کوئٹہ روانہ کر دیا جائے گا۔
ترجمان کے مطابق پرندہ ٹکرانے سے ایئر بس اے 320 طیارے کہ انجن کے پنکھے کے 6 بلیڈ بری طرح متاثر ہوئے۔
واضح رہے کہ آج صبح کراچی سے کوئٹہ کے لیے پرواز پی کے 310 نے صبح 8 بج کر 44 منٹ پر ٹیک آف کیا تو طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا۔
پرندہ ٹکرانے کی وجہ سے پرواز کو 17 منٹ بعد ہنگامی طور پر کراچی ایئر پورٹ پر واپس اتار لیا گیا تھا۔
Comments are closed.