بدھ 3؍ذیقعد 1444ھ24؍مئی 2023ء

سوات: سابق ایم این اے ڈاکٹر حیدر علی کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ

‏سوات سے بھی پاکستان تحریکِ انصاف کی ایک وکٹ گر گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ سوات سے پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے ڈاکٹر حیدر علی نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈاکٹر حیدر علی کل پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کریں گے۔

9 اور 10 مئی کے واقعات کی مذمت کرتی ہیں جس کا انہوں نے حلف نامہ بھی جمع کروایا ہے، سینئر سیاستدان

دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے پارٹی چھوڑنے پر پاکستان تحریکِ انصاف کے وکیل و رہنما بابر اعوان نے دلچسپ ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہی کہوں گا کہ جو لوگ پارٹی چھوڑ کر جا رہے ہیں وہ ڈیپوٹیشن پر آئے تھے۔

بابر اعوان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پارٹی چھوڑ کر جانے والے اب کیبنٹ ڈویژن واپس رپورٹ کر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.