موٹر وے ایم 6 حیدر آباد میں اربوں روپے کی کرپشن کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
کرپشن اسکینڈل کے مرکزی کردار اسلم پیر زادہ کو قومی احتساب بیورو (نیب) کراچی کی ٹیم نے گرفتار کیا ہے۔
سندھ ہائی کورٹ نے ملزم اسلم پیر زادہ کی درخواستِ ضمانت مسترد کر دی تھی۔
ضمانت مسترد ہونے کے بعد نیب کراچی نے فوری طور پر اسلم پیر زادہ کو گرفتار کر لیا تھا۔
گرفتار مرکزی ملزم اسلم پیر زادہ کو آج احتساب عدالت حیدر آباد میں پیش کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلم پیر زادہ پر مٹیاری موٹر وے اسکینڈل میں اربوں روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔
Comments are closed.