بدھ 3؍ذیقعد 1444ھ24؍مئی 2023ء

خدیجہ شاہ کو ویمن پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا

جناح ہاؤس لاہور میں جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں گرفتار معروف ڈریس ڈیزائنر خدیجہ شاہ کو ویمن پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خدیجہ شاہ کو صبح انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں…

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ خدیجہ شاہ سے ایس ایس پی انویسٹی گیشن انوش مسعود خود تفتیش کریں گی۔

واضح رہے کہ خدیجہ شاہ سابق وزیر خزانہ سلمان شاہ کی صاحبزادی ہیں اور سابق آرمی چیف جنرل آصف نواز جنجوعہ کی پوتی ہیں۔

خدیجہ شاہ امریکی شہری ہیں اور انہوں نے کئی آڈیو پیغامات چھوڑے تھے جن میں انہوں نے کہا کہ وہ بے قصور ہیں۔

جنگ میں شائع ہونے والی عمر چیمہ کی رپورٹ کے مطابق پولیس حراست میں خدیجہ شاہ کے شوہر جہانزیب کی مخبری پر پولیس نے گلبرگ میں جہانگیر ترین کی بیٹی مہر ترین کے اپارٹمنٹ میں چھاپا مارا لیکن پولیس والوں کی آمد سے چند منٹ قبل خدیجہ وہاں سے فرار ہوچکی تھیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.