منگل2؍ذیقعدہ 1444ھ23؍مئی 2023ء

جیلوں کے حالات کچھ اچھے نہیں ہیں، چیف جسٹس عمر عطا بندیال

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ جیلوں کے حالات کچھ اچھے نہیں ہیں۔

ملک بھر میں جیلوں کی حالت زار سے متعلق کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت کے موقع پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ جیلوں میں حد سے زیادہ قیدی رکھے جا رہے ہیں۔

سپریم کورٹ نے صوبوں کو جیلوں کی حالت زار سے متعلق رپورٹس متعلقہ ہائیکورٹس کو بھیجنے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ جیلوں کے حالات کچھ اچھے نہیں ہیں، اڈیالہ جیل میں بھی حد سے زیادہ قیدی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جیلوں میں بنیادی چیزوں پر عمل نہیں ہو رہا، صوبائی حکومتوں کو متحرک کرنا ہوگا۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ یہ صوبائی معاملہ ہے، مزید جائزے کے لیے رپورٹس صوبائی ہائیکورٹس کو بھجوا دیتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.