منگل2؍ذیقعدہ 1444ھ23؍مئی 2023ء

عبدالرزاق خان نیازی نے پی ٹی آئی کا ٹکٹ واپس کردیا

خانیوال سے تحریک انصاف کے رہنما عبدالرزاق خان نیازی نے پی ٹی آئی کا ٹکٹ واپس کردیا۔

عبدالرزاق خان نیازی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں پی ٹی آئی کا ٹکٹ واپس کر رہا ہوں اور آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑوں گا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت پی ٹی آئی کا ٹکٹ ہولڈر ہوں، فوج اس ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہے، فوج کی وجہ سے دہشت گردی ختم ہوئی۔

جمشید چیمہ کے وکیل ملک محمد ریاض نے دعویٰ کیا ہے کہ جمشید چیمہ اور مسرت جمشید پی ٹی آئی چھوڑنے جا رہے ہیں۔

عبدالرزاق خان نیازی نے کہا کہ یہ فوج ہی ہے جس کا عوام نے ساتھ دیا ہے، جو کور کمانڈر ہاؤس اور جی ایچ کیو میں ہوا، یہ عوام سے کروایا گیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ قیادت کی سپورٹ کے بنا ایسا کبھی نہیں ہوتا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.