منگل2؍ذیقعدہ 1444ھ23؍مئی 2023ء

میرے مطابق عمران خان کی گرفتاری کے 80 فیصد امکانات نہیں ہیں، فیصل واوڈا

عمران خان دور حکومت کے وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے  کہا ہے کہ میرے مطابق خان صاحب کی گرفتاری کے 80 فیصد امکانات نہیں ہیں، خان صاحب آپ خیریت سے نیب کورٹ پہنچیں اور خیر سے واپس آئیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ آپ کے مطابق آپ کی گرفتاری کے 80 فیصد امکانات ہیں اور میرے مطابق 80 فیصد امکانات نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ کو ہمیشہ کی طرح غلط اطلاع دے کر مس گائیڈ کیا جا رہا ہے۔

فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ سر اب بھی آپ نہیں سمجھیں گے تو پھر کب؟

عمران خان نے آج اپنی ممکنہ گرفتاری کا خدشہ بھی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد جارہا ہوں، قانون تو ہے نہیں یہ کسی بھی چیز پر گرفتار کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے آج 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں نیب راولپنڈی اور مختلف مقدمات میں انسدادِ دہشت گردی اسلام آباد کی عدالت میں پیش ہونے کا اعلان کیا ہے۔

عمران خان نے آج اپنی ممکنہ گرفتاری کا خدشہ بھی ظاہر کرتے ہوئے کہا تھاکہ اسلام آباد جارہا ہوں، قانون تو ہے نہیں یہ کسی بھی چیز پر گرفتار کر سکتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.