منگل2؍ذیقعدہ 1444ھ23؍مئی 2023ء

آئی ایم ایف پروگرام کے بغیر ملک چلانا انتہائی مشکل ہو گا: میاں زاہد حسین

صدر پاکستان بزنس مین اینڈ انٹیلیکچولز فورم میاں زاہد حسین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کے بغیر ملک چلانا انتہائی مشکل ہو گا۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے بغیر قرضوں کی ادائیگی مشکل ٹاسک ہو گا۔

میاں زاہد حسین نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ سر پلس خوش آئند مگر جی ڈی پی کم ترین رہے گا۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور پاکستان کے درمیان معاہدے میں التواء کی وزارتِ خزانہ کی جانب سے وجہ سامنے آ گئی۔

ان کا کہنا ہے کہ معیشت، زراعت اور توانائی کے شعبوں میں اصلاحات سے 20 ارب ڈالرز سالانہ بچائے جا سکتے ہیں۔

صدر پاکستان بزنس مین اینڈ انٹیلیکچولز فورم نے مطالبہ کیا ہے کہ آئی ایم ایف کے پروگرام میں تاخیر کے پیشِ نظر متبادل اقتصادی ماڈل پیش کریں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ سیاسی نعرے بازی کے بجائے زمینی حقائق کے مطابق حکمتِ عملی وضع کی جائے۔

 میاں زاہد حسین کا یہ بھی کہنا ہے کہ درآمدات محدود کرنا ڈیفالٹ سے بچنے کے لیے ایک وقتی انتظام ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.