بدھ 3؍ذیقعد 1444ھ24؍مئی 2023ء

آئی ایم ایف معاہدے کے بعد پاکستانی روپے میں بہتری کا امکان

ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدے کے بعد پاکستانی روپے میں بھی بہتری کا امکان موجود ہے۔

اس حوالے سے ماہرین نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدے کے بعد سری لنکن کرنسی میں بہتری آئی۔

بھارت میں ایک ڈالر 83 بھارتی روپے اور بنگلادیش میں107 ٹکوں کا ہے۔

امریکی ڈالر کی اڑان اور پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کا سلسلے جاری ہے۔

افغانستان میں ایک ڈالر87 افغانی جبکہ نیپال میں 132 نیپالی روپے کا ہے۔

بھوٹان میں ایک ڈالر 82 بھوٹانی نگلترم کا ہے۔

90 کی دہائی میں پاکستانی روپیہ جنوبی ایشیا کی سب سے مضبوط کرنسی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.