پیر یکم ذیقعد 1444ھ 22؍مئی 2023ء

الحمدللّٰہ پاکستان کو سفارتی محاذ پر اہم کامیابی ملی ہے، طاہر اشرفی

علامہ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ الحمدللّٰہ پاکستان کو سفارتی محاذ پر اہم کامیابی ملی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں علامہ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں جی 20 کے ورکنگ گروپ کے اجلاس کی سازش ناکام ہو گئی۔

انہوں نے کہا کہ چین، سعودی عرب، ترکیہ، مصر اور کئی دیگر ممالک نے اجلاس میں شرکت سے انکار کر دیا۔

کراچی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو مقبوضہ…

ان کا کہنا ہے کہ دوست ممالک کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر پاکستان کے مؤقف کی تائید پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔

طاہر اشرفی نے کہا کہ بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں اجلاس بلانے کی کوشش کرنا ہی غیرقانونی اور عالمی قرار دادوں کے خلاف ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.