پیر یکم ذیقعد 1444ھ 22؍مئی 2023ء

75 سالہ پاکستانی بزرگ کی سعودی عرب میں امیگریشن کلیئر قرار

کراچی سے پی آئی اے کی پرواز سے حج کے لیے جدہ پہنچنے والے 75 سالہ پاکستانی بزرگ کے پاس ویزا موجود ہے تاہم جدہ میں بائیو میٹرک نہ ہونے کا مسئلہ تھا۔ 

پی آئی اے ذرائع کے مطابق بزرگ افراد میں ایک بار میں بائیو میٹرک نہ ہونا نارمل بات ہے۔ 

کراچی سے ویزا چینگ کے بعد ہی امیگریشن کلیئرنس کی گئی تھی۔ 

پاکستان سے 316 عازمین کو لے کر پی آئی اے کی پہلی پرواز مدینہ منورہ پہنچ گئی۔

سعودی امیگریشن نے 75 سالہ بزرگ کی بائیو میٹرک اور امیگریشن کلیئر کر دی، بائیو میٹرک کی وجہ سے امیگریشن کے عمل میں تاخیر ہوئی۔ 

سومار نامی مسافر کے بغیر ویزے کراچی سے جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ 

سومار نامی بزرگ کو حج ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں داخلے کی اجازت دے دی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.