اتوار30؍شوال المکرم 1444ھ21؍مئی 2023ء

اسپیس ایکس کا نجی مشن روانہ

اسپیس ایکس کا نجی مشن آج بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کیلئے روانہ ہوگیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق نجی خلائی مشن میں سعودی خاتون سمیت 4 افراد شامل ہیں۔

اسٹیم سیل ریسرچر ریانا برناوی خلا میں سفر کرنے والی پہلی سعودی خاتون ہیں۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ نجی خلائی مشن بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر ایک ہفتہ گزارے گا۔

نجی خلائی پرواز فلوریڈا میں ناسا کے کینیڈی اسپیس سینٹر سے روانہ ہوئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.