اتوار30؍شوال المکرم 1444ھ21؍مئی 2023ء

تمام منتخب بلدیاتی نمائندے آج حلف اٹھائیں، پی ٹی آئی

تحریک انصاف کا کہنا ہے تمام منتخب بلدیاتی نمائندے آج حلف اٹھائیں گے، روکنے یا گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تو واضح ہوجائیگا پیپلز پارٹی دو نمبر طریقے سے میئر لانا چاہتی ہے۔

تحریک انصاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ پی ٹی آئی کے منتخب نمائندے قیادت سے رابطے میں ہیں، تمام منتخب نمائندے اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔

پی ٹی آئی کے بلدیاتی نمائندوں کے فارورڈ بلاک کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، پی ٹی آئی کے منتخب بلدیاتی نمائندے پارٹی سے مخلص اور مشکل وقت میں ساتھ کھڑے ہیں، مخالفین کی جانب سے جھوٹی خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔

تحریک انصاف کا کہنا ہے نمائندوں کو حلف لینے سے روکا یا گرفتار کیا گیا تو واضح ہوجائے گا پیپلز پارٹی دو نمبر طریقے سے میئر لانا چاہتی ہے، پیپلز پارٹی کے پاس نمبر پورے نہیں یہ پی ٹی آئی کے خلاف سازش کرکے میئر لانا چاہتے ہیں۔

پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی ایوان میں اکثریت رکھتے ہیں، میئر ہمارے اتحاد کا منتخب ہونا چاہیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.