اتوار30؍شوال المکرم 1444ھ21؍مئی 2023ء

پاکستانی کاروباری افراد کی مدد کیلئے کےٹریڈ اور احمد اینڈ قاضی فرم کا پیشہ ورانہ تعاون کا اعلان

موجودہ معاشی رکاوٹوں سے نمٹنے میں پاکستانی کاروباری افراد کی مدد کے لیے ملک کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی اسٹاک بروکریج اور کارپوریٹ ایڈوائزری فرم ’کے ٹریڈ سکیورٹیز‘ نے احمد اینڈ قاضی ایڈوکیٹس اور لیگل کنسلٹنٹس کے ساتھ پیشہ ورانہ تعاون کا اعلان کیا ہے۔

کے ٹریڈ اور احمد اینڈ قاضی ایڈووکیٹس اور لیگل کنسلٹنٹس نے پیشہ ورانہ تعاون کےلیے ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں جس کا مقصد پاکستانی کاروباری اداروں کو موجودہ معاشی چیلنجز سے نمٹنے میں مدد دینا ہے۔ 

احمد اینڈ قاضی ایڈووکیٹس اور لیگل کنسلٹنٹس ملک کی ایک معروف تجارتی قانونی فرم جو پاکستان میں بڑے کارپوریشنز اور بینکوں کو اعلیٰ معیار کی ذاتی نوعیت کی قانونی خدمات پیش کرتی ہے۔

اس تعاون کا مقصد مل کر کام کرتے ہوئے ایسے مالی حل تیار کرنا ہے جو پاکستانی کمپنیوں کو موجودہ معاشی بحران سے نمٹنے کےلیے انکا سرمایہ بڑھانے اور مالی مدد حاصل کرنے میں معاونت فراہم کرسکے۔

کے ٹریڈ اور احمد اینڈ قاضی مشترکہ طور پر تربیتی ورکشاپس اور سیمینارز اور کانفرنسز کا انعقاد بھی کریں گے تاکہ کاروباری لیڈرز اور ریگولیٹرز کو کیپٹل مارکیٹس اور کارپوریٹ فنانس کو فروغ دینے کے لیے فعال بنایا جاسکے۔ 

کے ٹریڈ اور احمد اینڈ قاضی کو اعتماد ہے کہ غیرمعمولی میکرو اکنامک چیلنجز کے دوران اس تعاون کے نتیجے میں پاکستانی انٹرپرائزز کےلیے جدید قانونی اور مالیاتی حل کے ساتھ کارپوریٹ فنانس اور کیپٹل مارکیٹ میں بھی بہتری آئے گی۔

مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کے موقع پر کے ٹریڈ اینڈ سیکیورٹیز کی مینجنگ ڈائریکٹر نادیہ اشتیاق اور نازف احمد جبکہ احمد اینڈ قاضی ایڈووکیٹس اینڈ لیگل کنسلٹنٹس کے نمائندے بھی موجود تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.