ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے عملے نے لاہور ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے قطر جانے والے مسافر کے قبضے سے سوا کلو آئس ہیروئن برآمد کرلی۔
ترجمان اے ایس ایف کے مطابق مسافر محمد شریف قطر جانے کے لیے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچا تو سامان کی تلاشی کے دوران اے ایس ایف کے عملے نے مسافر کے سفری بیگ کو مشکوک قرار دیا۔
اے ایس ایف کے عملے نے بیگ سے 1.140 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کر لی۔
منشیات بیگ کی تہہ میں بہت مہارت کے ساتھ چھپا کر رکھی گئی تھی، تاہم اے ایس ایف کے عملے نے منشیات برآمد کر کے اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔
ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا۔
Comments are closed.