اتوار30؍شوال المکرم 1444ھ21؍مئی 2023ء

کمیشن پتا کر سکتا ہے آڈیو کون ٹیپ بناتا اور لیک کرتا ہے، رانا ثناء

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر سربراہی انکوائری کمیشن کو یہ اختیار ہوگا کہ وہ اس بات کی تحقیقات بھی کرسکے کہ آڈیوز کون ٹیپ اور کون لیک کرتا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ حکومت پر سول سوسائٹی اور دیگر کا پریشر تھا کہ آڈیو لیکس کی انکوائری ہو۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے آڈیو لیک کمیشن پر ردعمل دے دیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سپریم جوڈیشل کونسل میں جانے کے لیے حکومت کے پاس کوئی مواد ہونا چاہیے، جرم پرائیویسی کی ڈھال نہیں لے سکتا۔

واضح رہے کہ آڈیو لیکس کے معاملے پر وفاقی حکومت نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.