اتوار30؍شوال المکرم 1444ھ21؍مئی 2023ء

اسلام آباد ہائیکورٹ پیر کو نئی عمارت میں منتقل ہو جائے گی

اسلام آباد ہائیکورٹ 14 برس بعد پیر کو شاہراہ دستور پر نئی عمارت میں منتقل ہو جائے گی۔

اسلام آباد کی جی ٹین کی عمارت میں ہائیکورٹ کا آج آخری روز ہے اور پیر 22 مئی سے شاہراہ دستور پر نئی تعمیر شدہ عمارت میں کیسز کی سماعت ہوگی۔

ریڈیو پاکستان اور دفترِ خارجہ کی بلڈنگ کے درمیان ہائیکورٹ کی نئی عمارت بنی ہے۔

ہائیکورٹ کی تمام برانچز، عدالتوں اور دفاتر کا سامان نئی عمارت میں منتقل ہوچکا ہے۔

ذرائع کے مطابق ہائیکورٹ کی موجودہ عمارت فیملی کورٹس، ماتحت عدلیہ اور ججز کے کورسز کے لیے استعمال ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.