ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

بھارت سے چینی اور کپاس منگوائیں گے، وزیرخزانہ

وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت سے چینی اور کپاس درآمد کرے گا۔

حماد اظہر نے بطور وفاقی وزیر خزانہ پہلی پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ نجی شعبہ بھارت سے 5لاکھ ٹن چینی درآمد کرے گا۔ وہاں چینی 15سے 20 روپے کلو سستی ہے۔

وزیر خزانہ نے گندم کی فی من قیمت اٹھارہ سو روپے مقرر کرنے کا بھی اعلان کیا۔

ادھر پیپلز پارٹی کے ر ہنما اور سابق وزیر داخلہ رحمٰن ملک نے بھارت سے چینی درآمد کرنے کے حکومتی فیصلے کی مخالفت کردی۔

رحمان ملک نے کہا کہ پاکستان زرعی ملک ہونے کے باوجود بھارت سے چینی کی درآمد لمحہ فکریہ ہے۔ بھارت سے چینی منگوانے پر بطور احتجاج چینی استعمال نہیں کروں گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.