جمعہ 28؍شوال المکرم 1444ھ19؍مئی 2023ء

امریکی خاتون نے صرف 940 روپے میں تین گھر خرید لیے

کسی شخص کو کروڑوں روپے مالیت کی پراپرٹی اگر چند سو یا پھر یوں کہیں کہ کوڑیوں کے دام میں مل جائے تو اس شخص کی تو لاٹری نکلنے کے مترادف ہوگا۔

ایسا ہی کچھ ہوا اس وقت جب غیر ملکی میڈیا کے ذریعے یہ خبر سامنے آئی کہ ایک امریکی خاتون نے اٹلی میں 3 گھر صرف 940 پاکستانی روپے ($3.30) میں خرید لئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا سے تعلق رکھنے والی 49 سالہ روبیہ ڈینیئلز نے 2019 میں اٹلی کے علاقے سسلی میں صرف 940 روپے میں 3 لاوارث گھر خرید لئے۔

روبیہ ڈینیئلز کا کہنا ہے کہ 2019 میں خریدے گئے ان گھروں کی اب تزئین و آرائش کرنی ہے جن پر تقریباً 24 سے 90 ہزار ڈالرز تک خرچہ آئے گا۔

A post shared by Rubia Andrade (@rubia.daniels)

سولر انڈسٹری سے وابستہ روبیہ ڈینیئلز کا کہنا ہے کہ یہ ناقابل یقین اور حیرت انگیز احساس ہے، میں نے قصبوں کو آباد کرنے کی خاطر تعمیر کئے گئے ان تینوں گھروں کے بارے میں سنا تو فوراً اپنی تحقیق کی، ہوائی جہاز کا ٹکٹ، کرائے کی کار اور ہوٹل کا بندوبست کیا اور ان کی خریداری کے لئے نکل پڑی۔

روبیہ ڈینیئلز کا کہنا ہے کہ ان گھروں میں سے 1 کو آرٹ گیلری اور 1 کو فلاحی مراکز بنانے کی خواہش ہے جبکہ بقیہ 1 گھر میں خود رہنے کا ارادہ ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.