جمعہ 28؍شوال المکرم 1444ھ19؍مئی 2023ء

کراچی، پسند کی شادی کرنے والی نمرہ کاظمی نے خلع کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

گزشتہ برس کراچی میں پسند کی شادی کرنے والی نمرہ کاظمی نے خلع کے لیے رجوع کرلیا۔

خلع کے لیے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ 18 اپریل 2022 کو نجیب شاہ رخ سے پسند کی شادی کی،  5 ہزار روپے حق مہر طے ہوا تھا جو ابھی تک ادا نہیں کیا گیا ہے۔

درخواست گزار کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ نجیب شاہ رخ مجھے بغیر کسی وجہ کے تشدد کا نشانہ بناتا تھا، میں اب نجیب شاہ کے ساتھ نہیں والدین کے ساتھ رہنا چاہتی ہوں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.