جمعرات 27؍شوال المکرم 1444ھ18؍مئی 2023ء

مونس الہٰی کو ایف آئی اے نے 22 مئی کو طلب کرلیا

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے سابق رکن قومی اسمبلی مونس الہٰی کو 22 مئی کو طلب کرلیا۔

ایف آئی اے کے مطابق منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کےلیے مونس الہٰی کو طلب کیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کی رپورٹس پر مونس الہٰی کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق مونس الہٰی کے اکاؤنٹس میں 2021 سے 2022 کے دوران کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشنز ہوئیں۔ 

حکام نے یہ بھی کہا کہ پیش نہ ہونے کی صورت میں یکطرفہ کارروائی کی جاسکتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.