جمعرات 27؍شوال المکرم 1444ھ18؍مئی 2023ء

اسسٹنٹ کوچ عدنان ذاکر پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کا کیمپ چھوڑ کر انگلینڈ روانہ

پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ عدنان ذاکر ہاکی ٹیم کا کیمپ چھوڑ  کر انگلینڈ روانہ ہو گئے۔

عدنان ذاکر نے کوچنگ کے طریقہ سلیکشن کے معاملات اور فیڈریشن سے اختلافات کی بنیاد پر ٹیم چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عدنان ذاکر نے کہا کہ موجودہ سیٹ اپ میں کام کرنا مشکل تھا، میں سمجھوتہ نہیں کر سکتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اگر ایسے ہی کام کرنا ہے تو پھر پاکستان ہاکی کے معاملات درست نہیں ہو سکتے۔

جونیئر ہاکی ایشیا کپ میں رولنٹ آلٹمنز کو پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا۔

عدنان ذاکر کا کہنا ہے کہ میں رضاکارانہ طور پر پاکستان ہاکی کے لیے انگلینڈ سے آیا، میں نے اپنی جیب سے ٹکٹ لیا اور پاکستان آیا۔

اسٹنٹ کوچ عدنان ذاکر نے کہا کہ ٹرائلز سے پہلے بھی چھوڑ کر گیا تھا، مجھے ایئر پورٹ سے واپس بلا لیا گیا۔

ان کا کہنا ہے کہ یقین دہانی کے باوجود کچھ نہ بدلہ اور پھر سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.