جمعرات 27؍شوال المکرم 1444ھ18؍مئی 2023ء

اسلام آباد ہائیکورٹ کا شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے پی ٹی آئی رہنما کی رہائی کا حکم جاری کیا۔

عدالتِ عالیہ نے شاہ محمود قریشی کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کالعدم قرار دے دی۔

پولیس نے شاہ محمود قریشی کو اسلام آباد میں گلگت ہاوٌس سے گرفتار کیا۔

عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ شاہ محمود قریشی کو بیانِ حلفی دینے کے بعد رہا کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو رواں ماہ 11 مئی کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.