جمعرات 27؍شوال المکرم 1444ھ18؍مئی 2023ء

بل گیٹس کی بیٹی جینیفر گیٹس نے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کرلی

مائیکرو سافٹ کے بانی اور دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک شخصیت بل گیٹس کی بیٹی جینیفر گیٹس نے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کر لی ہے۔

بیٹی کی گریجویشن کے اس خوشی کے موقع پر بل گیٹس اور اُن کی سابقہ اہلیہ میلنڈا فرینچ گیٹس کو ایک ساتھ دیکھا گیا۔ 

جینیفر گیٹس نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک فیملی فوٹو شیئر کی ہے۔

اس تصویر میں اُن کے والد بل گیٹس اور والدہ میلنڈا فرینچ گیٹ کو بھی خوشگوار موڈ میں اُن کے ساتھ کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔

A post shared by Jennifer Gates (@jenniferkgates)

27 سالہ جینیفر نے اپنی اس پوسٹ میں شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہوں نے ’پبلک ہیلتھ‘ میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کر لی ہے۔

واضح رہے کہ بل گیٹس کی بیٹی جینیفر نے پبلک ہیلتھ کے شعبے میں کولمبیا یونیورسٹی سے اپنی ماسٹر کی ڈگری مکمل کی ہے۔

جینیفر گیٹس  کے ہاں گزشتہ ماہ بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.