جمعرات 27؍شوال المکرم 1444ھ18؍مئی 2023ء

فرخ حبیب نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا الزام مسترد کردیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فرخ حبیب نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا زمان پارک میں دہشت گردوں کی موجودگی کا الزام مسترد کردیا۔

ایک بیان میں فرخ حبیب نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب الزامات کی آڑ میں عمران خان کے گھر پر ایک اور حملہ کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی الزامات کی آڑ میں عمران خان کے گھر پر حملے کی اجازت نہیں دیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں پاکستان کو آئین اور قانون کے مطابق چلنے دیا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.