بدھ 26؍شوال المکرم 1444ھ17؍مئی 2023ء

کارروائی کسی پارٹی کیخلاف نہیں، کریک ڈاؤن کہنے والا بے ایمان ہے، مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ موجودہ کارروائی کو سیاسی جماعت پر کریک ڈاؤن کہنے والا بے ایمان ہے۔

ایک بیان میں مریم نواز نے کہا کہ پی ٹی آئی ہمیشہ سے ایک گینگ تھی، جسے غلط وجوہات پر وجود میں لایا گیا۔

مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نےنظام عدل کے احترام سے متعلق سوال پوچھ لیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ تشدد، تباہی اور بدتمیزی کے علاوہ کبھی کسی چیز کے ساتھ کھڑے نہیں ہوئے۔

ن لیگی چیف آرگنائزر نے مزید کہا کہ جو بھی موجودہ کارروائی کو سیاسی جماعت کے خلاف کریک ڈاؤن جیسا دکھانا چاہتا ہے، وہ بے ایمان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کو بغیر کسی روک ٹوک کے سیاسی جماعت کی آڑ میں کام کرنے کی اجازت دی گئی۔

مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ بغیر روک ٹوک کےکام کرنے دینے سے 9 مئی کا دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.