جمعرات 27؍شوال المکرم 1444ھ18؍مئی 2023ء

کراچی کے بیشتر علاقوں میں دوپہر 2 بجے گیس کی فراہمی اچانک بند

کراچی کے بیشتر علاقوں دوپہر 2 بجے گیس کی فراہمی اچانک بند کردی گئی۔ وزیرتوانائی سندھ امتیاز شیخ نے نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق مختلف فیلڈز سے پریشر میں کمی سے بیشتر علاقوں میں گیس بندش اور کم پریشر کی شکایات سامنے آئی ہیں۔

نارتھ کراچی، سرجانی ٹاؤن، گڈاپ، کاٹھور، نارتھ ناظم آباد، لیاقت آباد، گلشن اقبال، ملیر، ماڈل کالونی سمیت مختلف علاقوں میں گیس معطل رہی۔

وزیرتوانائی سندھ امتیاز شیخ نے گیس بندش کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ گیس کی بندش کی وجہ سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوپہر کے وقت گیس کی بندش کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ فوری طور پر گیس فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.