بدھ 26؍شوال المکرم 1444ھ17؍مئی 2023ء

شہزاد اکبر اور صوفیہ مرزا کیخلاف مقدمہ درج

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) دور حکومت کے سابق مشیر داخلہ شہزاد اکبر اور ماڈل صوفیہ مرزا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تھانہ سیکرٹریٹ اسلام آباد میں شہزاد اکبر اور صوفیہ مرزا کے خلاف مقدمہ عمر فاروق ظہور پر جھوٹے مقدمات بنانے پر درج کیا گیا۔

عمر فاروق ظہور کے خلاف 2020ء میں مبینہ انتقامی کارروائی کےلیے جھوٹے مقدمات بنائے گئے تھے۔

مقدمے میں شہزاد اکبر، صوفیہ مرزا، بھائی خرم مرزا اور دیگر پر جعلسازی اور ناجائز رقم بٹورنے پر نامزد کیے گئے ہیں۔

عمر فاروق ظہور کی ایف آئی آر میں صوفیہ مرزا کی بہن مریم مرزا، مائرہ خرم، عمید بٹ اور علی مردان شاہ کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

صوفیہ مرزا کی درخواست پر عمر فاروق ظہور کے خلاف ایف آئی اے لاہور کارپوریٹ سرکل نے کارروائی کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.