بدھ 26؍شوال المکرم 1444ھ17؍مئی 2023ء

فردوس شمیم بیمار ہیں، کچھ ماہ قبل کینسر سے ٹھیک ہوئے ہیں، اہلیہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گرفتار رہنما فردوس شمیم نقوی کی اہلیہ عندلیب نے نے کہا ہے کہ ان کے شوہر بیمار ہیں، کچھ ماہ پہلے ہی کینسر سے ٹھیک ہوئے ہیں۔

اپنے بیان میں عندلیب نقوی کہنا تھا کہ گزارش ہے فردوس شمیم نقوی کو سکھر کے بجائے کراچی میں رکھا جائے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ فردوس پرہیزی کھانا کھاتے ہیں، آکیسجن مشین کی بھی ضرورت پڑتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ معلوم ہوا ہے کہ فردوس شمیم نقوی کو سکھر منتقل کیا جا رہا ہے۔ گزارش ہے کہ فردوس شمیم کو کراچی کے اسپتال میں رکھا جائے۔

خیال رہے کہ محکمہ داخلہ سندھ نے پی ٹی آئی رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی فردوس شمیم نقوی کو سکھر جیل منتقل کرنے کا حکم جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فردوس شمیم نقوی کو ایم پی او قانون کے تحت سکھر جیل بھیجنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.