جمعرات 27؍شوال المکرم 1444ھ18؍مئی 2023ء

کراچی: کورنگی کاز وے روڈ پر 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

کورنگی انڈسٹریل ایریا میں کاز وے روڈ پر پولیس نے دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی کورنگی طارق نواز کے مطابق پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دونوں ملزمان زخمی ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے 2 پستول، موٹر سائیکل اور چھینے ہوئے موبائل برآمد کرلیے گئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.