بدھ 26؍شوال المکرم 1444ھ17؍مئی 2023ء

بنوں: سیکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

بنوں میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے 2 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے آپریشن بنوں کے علاقے جانی خیل میں کیا۔

آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کیا گیا، ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز، معصوم شہریوں کے خلاف دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کے مقامی افراد نے سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا۔

مقامی لوگوں نے دہشتگردی کی لعنت ختم کرنے میں مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.