جمعرات 27؍شوال المکرم 1444ھ18؍مئی 2023ء

جس کو پارٹی چھوڑنی ہے چھوڑ دے، ہم گیٹ تک چھوڑ آئیں گے، فردوس شمیم نقوی

رہنما پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی کا کہنا ہے کہ جس کو پارٹی چھوڑنی ہے چھوڑ کر چلا جائے۔

کراچی میں اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جو جاتا ہے اسے عزت اور پیار سے گیٹ تک چھوڑ کر آئیں گے۔

رکن قومی اسمبلی محمود مولوی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ پارٹی چھوڑنے والوں پر خوش ہونا چاہیے، یہ نکلیں گے تو نوجوانوں کو موقع ملے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کا گند صاف ہو رہا ہے، شکر ادا کریں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی محمود مولوی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.