بدھ 26؍شوال المکرم 1444ھ17؍مئی 2023ء

وزیر اعظم شہباز شریف اور ایران کے صدر کی کل بارڈر پر ملاقات ہوگی

وزیراعظم شہباز شریف اور ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی کل بارڈر پر ملاقات ہوگی۔

وزیراعظم شہباز شریف بجلی کے منصوبے سے متعلق تقریب میں شرکت کے لیے کل بلوچستان کے ضلع تربت کا دورہ کریں گے۔

گوادر کے لیے پاور منصوبے سے متعلق تقریب میں وفاقی وزرا اور صوبائی حکومت کے حکام شریک ہوں گے۔

وزیراعظم بلوچستان کے سرحدی علاقہ مند بھی جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.