بدھ 26؍شوال المکرم 1444ھ17؍مئی 2023ء

پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ فرانس کے صدر کی 9 مئی واقعات کی مذمت

پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ فرانس کے صدر راجہ محمد علی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  وطن عزیز میں 9 مئی کو پیش آنے والے واقعات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے ان واقعات نے اوورسیز پاکستانیوں کے سر شرم سے جھکا دیئے ہیں کیونکہ یہاں ہمارے ملنے والے فرانسیسی دوست ان واقعات کے متعلق جب پو چھتے ہیں تو ہمارے پاس کوئی جواب نہیں ہوتا۔

 پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے اپنے قائدین کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ وہ چند روز تک فرانس کے درالحکومت پیرس میں مسلح افواج اور قائدین سے اظہار یکجہتی ریلی نکالیں گے جس میں  یوتھ کے علاوہ پارٹی عہدیداروں کو بھی مدعو کیا جائے گا- 

مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ فرانس کے صدر نے کہا کہ ہماری جماعت اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر ملک کو درپیش مشکلات اور مسائل سے نکالنے کا جو چیلنج قبول کیا اس ثمرات جلد سامنے آ جائیں گے، گزشتہ روز کچھ ریلیف دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی انتخابات ہوئے انشاءاللہ ہماری جماعت بھاری  اکثریت سے کامیاب ہوگی۔ 

ان کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف کو جب بھی ڈاکٹروں نے اجازت دی وہ پاکستان میں ہوں گے اور انتخابات کی مہم کی نگرانی کریں گے۔

راجہ محمد علی کا کہنا ہے کہ محترمہ مریم نواز پارٹی کو بہتر انداز میں منظم کر رہی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.