بدھ 26؍شوال المکرم 1444ھ17؍مئی 2023ء

رابطہ کمیٹی کا ٹرانسپورٹرز سے کرائے کم کرنے کا مطالبہ

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے ٹرانسپورٹرز سے کرایوں میں کمی کرنے کا مطالبہ کردیا۔

رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹرز بھی کرایوں میں کمی کا اعلان کریں۔

ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچنا چاہیے۔

واضح رہے کہ حکومت نے 15 مئی کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا۔

پیٹرول کی قیمت 12 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 30 روپے فی لیٹر کم کی گئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.