بدھ 26؍شوال المکرم 1444ھ17؍مئی 2023ء

کراچی: یوسف رضا گیلانی کا ایشیاء کے سب سے بڑے اماراتی ویزا سینٹر کا دورہ

متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے کراچی میں ایشیاء کے سب سے بڑے ویزا سینٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

اماراتی قونصل جنرل کراچی بخیت عتیق الرومیتی کی کاوشیں قومی سطح پر سراہی جانے لگیں۔

سابق وزیرِ اعظم پاکستان و رہنما پاکستان پیپلز پارٹی یوسف رضا گیلانی نے یو اے ای ویزا سینٹر کا خصوصی دورہ کیا اور اماراتی حکومت کی جانب سے پاکستانیوں کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا۔

انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت لاکھوں پاکستانی ناصرف یو اے ای میں روزگار حاصل کر رہے ہیں بلکہ بھاری زرِ مبادلہ بھی پاکستان بھیجتے ہیں۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستانیوں کو جاب ویزوں سمیت دیگر سہولتیں فراہم کرنے پر پوری قوم کی جانب سے اماراتی حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

ان کا کہنا ہے کہ امید کرتا ہوں کہ ہوں کہ عزت مآب بانیٔ یو اے ای کی پاکستانیوں سے محبت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی رہے گی۔

سابق وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ قونصل جنرل کراچی ایک بہترین سفارت کار ہونے کے ساتھ ساتھ پاکستان سے حقیقی محبت بھی رکھتے ہیں۔

یوسف رضا گیلانی نے یہ بھی کہا کہ پوری پاکستانی قوم اپنے برادر ملک یو اے ای اور اس کے عوام سے بے پناہ محبت کرتی ہے۔

اس موقع پر اماراتی قونصل جنرل کراچی بخیت عتیق الرومیتی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اماراتی حکومت اور عوام ہر وقت پاکستانی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.