بدھ 26؍شوال المکرم 1444ھ17؍مئی 2023ء

شمال مشرقی بلوچستان میں گرد آلود طوفانی ہوائیں

بلوچستان کے شمال مشرقی علاقوں میں گرد آلود طوفانی ہواؤں کے باعث معمولات زندگی متاثر ہوگئے۔

قلعہ عبداللہ، چمن، پشین اور قلعہ سیف اللہ میں آندھی کے باعث معمولات زندگی متاثر ہوئے۔

لیویز حکام کے مطابق طوفانی ہواؤں کے باعث بوغرا کے علاقے میں بجلی کی 11ہزار کے وی کی لائن گر گئی اور اس سے ٹکرانے سے موٹرسائیکل سوار شخص زخمی ہوگیا۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق آندھی کے باعث سائن بورڈز اور درخت گرنے کے واقعات کا بھی خدشہ ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.