منگل25؍شوال المکرّم 1444ھ16؍مئی 2023ء

وزیراعظم کی ہدایت پر فوری عمل درآمد سے آٹے کے بحران پر قابو پالیا گیا

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر فوری عمل درآمد سے خیبر پختونخوا میں آٹے کے بحران پر قابو پالیا گیا۔

وزیراعظم نے پنجاب سے خیبر پختونخوا کو آٹے کی فراہمی کی ہدایت کی تھی۔

وزیراعظم نے خیبرپختونخوا میں گندم اور آٹے کی قیمت کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کی ہدایت دی۔

پنجاب سے خیبر پختونخوا کو آٹے کی بلا تعطل فراہمی جاری ہے۔ خیبر پختونخوا میں آٹے کی ترسیل کے مراحل کی نگرانی وزیراعظم خود کر رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ آٹے کی ترسیل کا کام تیز تر کیا جائے، پنجاب اور خیبر پختونخوا کی نگراں حکومتیں اس حوالے سے روابط بہتر بنائیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.