بدھ 26؍شوال المکرم 1444ھ17؍مئی 2023ء

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے پاس یونیورسٹی آف لندن کی ڈگری ہے، ترجمان

ترجمان وزیراعلیٰ گلگت بلتستان شمس الرحمان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خالد خورشید کے پاس یونیورسٹی آف لندن کی تصدیق شدہ ڈگری ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی ڈگری سے متعلق بےبنیاد اور جھوٹے پروپیگنڈے کی مذمت کرتے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے وزیراعلیٰ کی ڈگری کی تصدیق کروائی۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر نے وزیراعلیٰ کی ڈگری میں ردوبدل کیلئے بار کونسل پر دباؤ ڈالا۔

شمس الرحمان کا کہنا تھا کہ گلگت بار کونسل نے اپوزیشن لیڈر کو منفی پروپیگنڈے پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر وزیراعلیٰ کی ڈگری سے متعلق اپنی درخواست سے دستبردار ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ منفی مہم چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.