بدھ 26؍شوال المکرم 1444ھ17؍مئی 2023ء

سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کی نجم سیٹھی پر تنقید

سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ نے نجم سیٹھی پر ایشیا کپ کے حوالے سے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نجم سیٹھی نے انگلینڈ میں ایشیاکپ کھیلنے کی بات کی، جس کا کوئی جواز نہیں بنتا۔

رمیز راجا کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ایشیا کپ کا مقصد برصغیر کی کنڈیشنز سے ورلڈکپ سے قبل ہم آہنگ ہونا ہے اور اب نجم سیٹھی نے ایشیا کپ کا فائنل لارڈز میں کرانے کا کہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مشکل اقدامات کرکے پاکستان میں بڑی ٹیموں کو دورہ کروایا ہے، نجم سیٹھی کہہ رہے ہیں کہ ٹیکس کے باعث عرب امارات پی ایس ایل لے کر جانا چاہیے۔

بنگلادیش اور سری لنکا نے پی سی بی کو نئے ہائبرڈ ماڈل کے لیے گرین سگنل دے دیا، دونوں ممالک کو پہلا راؤنڈ پاکستان میں کھیلنے پر کوئی اعتراض نہیں۔

رمیز راجا کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ یورپ اور پی ایس ایل دبئی میں کروانے کی باتوں سے کرکٹ کہاں لے جائی جارہی ہے۔

سابق چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا کمبی نیشن مشکل سے بنایا لیکن چھیڑ چھاڑ جاری ہے، شان مسعود کے پاس فارم نہیں تو زبردستی کیوں کھلایا جائے۔ 

رمیز نے کہا کہ پی سی بی کے ریجنل انتخابات میں دھاندلی کی جارہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.