منگل25؍شوال المکرّم 1444ھ16؍مئی 2023ء

بچے کی پیدائش پر والدین کی چھٹی کا بل منظور

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بچے کی پیدائش پر ماں اور باپ کے لیے چھٹی کا بل منظور کر لیا گیا۔

بل سینیٹر قرۃ العین مری نے پیش کیا۔ 

بچے کی پیدائش پر والد کو بھی تنخواہ کے ساتھ 30 دن کی چھٹی مل سکے گی۔

میٹرنٹی اینڈ پیرٹنٹی بل 2023 کی منظوری کے بعد ماں کو پہلے بچے کی پیدائش پر 6 ماہ کی چھٹی مل سکے گی۔

قومی اسمبلی نے توہین پارلیمنٹ بل 2023 متفقہ طور پر منظور کر لیا۔

ماں کو دوسرے بچے کی پیدائش پر 4 اور تیسرے پر 3 ماہ کی چھٹی مل سکے گی۔

والد کو دوران ملازمت چھٹیاں تین دفعہ میسر ہوں گی۔

قانون کا اطلاق اسلام آباد کی حدود میں نجی اور سرکاری دونوں طرح کے اداروں پر ہو گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.