منگل25؍شوال المکرّم 1444ھ16؍مئی 2023ء

کے پی کی جانب سے نام نہ بھیجے جانے کے سبب اکیڈمک بورڈ کی تشکیل نہیں ہوسکی، ترجمان پی ایم ڈی سی

 ترجمان پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے کہا ہے کہ خیبر پختون خواہ کی جانب سے نام نہ بھیجے جانے کی وجہ سے اکیڈمک بورڈ کی تشکیل نہیں ہوسکی۔

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے تسلیم کیا ہے پی ایم ڈی سی کے قیام کے بعد تاحال اکیڈمک بورڈ کی تشکیل مکمل نہیں ہوسکی ہے حالانکہ کونسل نے اکیڈمک بورڈ کے لیے تمام تر ہنگامی اقدامات کئے اور تمام صوبوں سے نمائندگی مانگی مگر صوبہ خیبر پختون خواہ کی جانب سے نام نہ آنے کی وجہ سے تشکیل مکمل نہیں ہوئی جبکہ باقی صوبوں سے نام موصول ہوچکے ہیں۔

ترجمان پی ایم ڈی سی کے مطابق خیبر پختون خواہ کی جانب سے نام آتے ہی اکیڈمک بورڈ کا اجلاس بلایا جائے گا جہاں ایم ڈی کیٹ امتحانات سمیت دیگر امتحانات اور تمام امور زیر بحث لائے جائیں گے۔ 

ترجمان کے مطابق ایم ڈی کیٹ امتحان بارے ادارے کی جانب سے تمام تر اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں جبکہ ایم ڈی کیٹ امتحان اپنے مقرر کردہ وقت پر ہی ہوگا اور اس میں کسی بھی قسم کی تاخیر نہیں ہوگی۔

یاد رہے کہ روزنامہ جنگ/ دی نیوز نے یہ خبر شائع کی تھی کہ پی ایم ڈی سی کے قیام کو چار ماہ گزرنے کے باوجود اکیڈمک بورڈ قائم نہیں کیا جاسکا ہے  جس کی وجہ سے MDCAT کے لیے امتحانی طریقہ کار اور ڈھانچہ واضح نہیں ہوسکا ہے، اگر بورڈ کے قیام میں مزید تاخیر کی گئی تو MDCAT کے انعقاد میں غیر معمولی تاخیر ہوجائے گی جس سے دو لاکھ سے زائد امیدواروں کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.