پنجاب میں 9 مئی کو ہونے والے واقعات میں ملوث 84 شرپسندوں کی نادرا سے شناخت کر لی گئی۔
پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق شناخت ہونے والے افراد سے متعلق تمام تر تفصیلات حاصل کر لی گئی ہیں۔
نادرا کو 166 افراد کی شناخت کے لیے ڈیٹا ارسال کیا گیا تھا۔
پنجاب حکومت کو281 افراد سے متعلق معلومات شہریوں کی جانب سے بھیجی گئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کو عوام سے 1173 شرپسند عناصر کی تصاویر موصول ہوئیں۔
پنجاب حکومت کو شرپسند عناصر کی سب سے زیادہ معلومات وٹس ایپ پر موصول ہوئیں۔
سوشل میڈیا لنک سے بھی بیشتر افراد کی شناخت کی جا چکی ہے۔
Comments are closed.