منگل25؍شوال المکرّم 1444ھ16؍مئی 2023ء

کرکٹ کے منچلوں نے بحری جہاز پر بھی اپنا شوق پورا کرلیا

عام طور پر کرکٹ کھلے میدان میں کھیلا جاتا ہے تاکہ بیٹرز اور بولرز بھرپور طریقے سے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرسکیں اور ساتھ لطف اندوز بھی ہوسکیں لیکن اس کھیل کا شوق لوگوں کو کہیں بھی بیٹ اور گیند پکڑ کر کھیلنے پر مجبور کر دیتا ہے۔

چند کرکٹ کے دیوانے سمندر کے بیچوں بیچ بحری جہاز پر اپنے شوق پر کنٹرول نہ رکھ سکے اور انہوں نے کرکٹ کھیلنے کا فیصلہ کیا۔

ان کرکٹ کے دیوانوں کے لیے میدان تو کھلا تھا پر یہ میدان زمین پر نہیں بلکہ سمندر کے اوپر تھا اور ان کرکٹ کھیلنے والوں کے پاس گیند بھی ایک تھی اور اگر یہ واحد گیند سمندر میں چلی جاتی تو بحری جہاز تو چلتا رہتا اور سمندر میں کود کر گیند پکڑنے کے لیے فیلڈنگ کون کرتا تو شاید یہی سوچتے ہوئے ان کرکٹ کھیلنے والوں کے دماغ میں ضرورت ایجاد کی ماں ہے والی بات آئی۔

بحری جہاز پر کرکٹ کھیلنے والوں نے حالات کی مجبوری اور اپنے شوق کو پورا کرنے کے لیے گیند کو ایک ڈور سے باندھ دیا جس کے باعث اونچا شاٹ کھیلنے کے بعد گیند پانی میں جاتی بھی تو اسے دوبارہ بحری جہاز پر لے آیا جاتا۔

سوشل میڈیا پر اس کرکٹ میچ کی ویڈیو پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.