پیر 24؍ شوال المکرم 1444ھ 15؍مئی 2023ء

نیوزی لینڈ: ویلنگٹن کے ہاسٹل میں آگ، 10افراد ہلاک

نیوزی لینڈ کے دارالحکومت ویلنگٹن کے ہاسٹل میں آگ لگنے سے 10 افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے میں متعدد افراد زخمی جبکہ درجنوں لاپتا ہیں۔

ذرائع کے مطابق آگ مقامی وقت کے مطابق نصف شب کو ساڑھے 12 بجے لگی تھی۔

52 افراد کو ہاسٹل سے باہر نکال لیا گیا ہے جبکہ اموات کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ آگ جان بوجھ کر لگائی گئی ہے، آگ بجھانے کے عمل میں 20 سے زائد فائر بریگیڈز نے حصہ لیا۔

واضح رہے کہ ہاسٹل میں 92 افراد کی رہائش کی گنجائش ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.