پیر 24؍ شوال المکرم 1444ھ 15؍مئی 2023ء

پاکستان کو جنوبی کوریا سے قرضوں میں ریلیف مل گیا

پاکستان کو جنوبی کوریا سے قرضوں میں ریلیف مل گیا، ایک کروڑ 91 لاکھ ڈالر سے زائد قرض کی ادائیگی موخر ہوگئی۔

سرکاری اعلامیہ کے مطابق جنوبی کوریا کو ادائیگی 6 سال کی مدت میں کی جائے گی، رقم کی ادائیگی جولائی اور دسمبر 2021 کے درمیان ہونا تھی۔

حکومت نے جی 20 قرض موخر اقدام کے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔

اعلامیہ میں مزید بتایا گیا کہ پاکستان اب تک 3 ارب 65 لاکھ 30 ہزار ڈالر قرض کی ادائیگی میں ریلیف حاصل کرچکا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.