پیر 24؍ شوال المکرم 1444ھ 15؍مئی 2023ء

برٹش کونسل کے تحت امتحانات آج سے دوبارہ شروع

ملک بھر میں برٹش کونسل کے تحت امتحانات کا سلسلہ آج سے دوبارہ شروع ہوگا، برٹش کونسل کے مطابق آج سے کیمبرج ٹائم ٹیبل کے مطابق امتحانات ہوں گے۔

دس، گیارہ اور بارہ مئی کو منسوخ ہونے والے امتحانات کے نمبر کیمبرج امتحانات کے دوسرے پرچوں میں حاصل کردہ نمبروں کے حساب سے ایوارڈ کیے جائيں گے۔

برٹش کونسل نے پاکستان میں کشیدہ حالات کے پیش نظر منسوخ کئیے گئے امتحانی پرچوں سے متعلق طلبہ کو نمبر دینے کا فارمولا جاری کردیا ہے۔

منسوخ شدہ پرچوں کے نمبر حاصل کرنے کے لیے امیدوار پر لازم ہے کہ کم از کم ایک پرچے میں شریک ہوا ہو اور مجموعی اسسیسمنٹ کا کم از کم پندرہ فیصد مکمل کیا ہو۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے پیشِ نظر ملک بھر میں ہونے والے احتجاج کے باعث برٹش کونسل نے 10، 11 اور 12 مئی کو ہونے والے امتحانات منسوخ کردیے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.