اتوار 23؍شوال المکرم 1444ھ14؍مئی 2023ء

عمران خان بہت بری طرح اس کیس میں پھنس چکے ہیں، شرجیل میمن

سندھ کے وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ عمران خان نااہل اور نالائق بھی ہیں۔ یہ بہت بری طرح اب اس کیس میں پھنس چکے ہیں۔ 

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلفٹن بلاک 5 کراچی میں پیپلز میرین واک منصوبے کے سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر کیا۔ تقریب میں وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ، مرتضیٰ وہاب اور دیگر بھی شریک تھے۔

شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ کراچی میں نقصانات پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں کو بھرنے ہوں گے۔ 

دریں اثنا شرجیل میمن نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت لوگوں کو احکامات دے کر غائب ہوگئی۔ عمران خان جیسے پارٹی سربراہ کو پاکستان میں سیاست کرنے کا حق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز بس سروس کا نقصان پی ٹی آئی نے اپنے لیڈروں کے کہنے پر کیا۔ 

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے سارے ایم پی اے اور ایم این اے انتشار کا پیغام دیکر خود بھاگ گئے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی کل ایک ویڈیو آئی ہے، عمران خان کی اس کیس میں سزا پکی ہے، عمران خان کی ضمانت اب مسترد ہوگی۔

صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان چور ڈکیت تو تھا نااہل بھی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.