اتوار 23؍شوال المکرم 1444ھ14؍مئی 2023ء

پی ٹی آئی کا اسیر قائدین، کارکنوں کی رہائی کے لائحہ عمل پر غور

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اسیر قائدین اور کارکنوں کی رہائی کا لائحہ عمل ترتیب دینا شروع کردیا۔

زمان پارک لاہور میں عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی رہنماؤں کا اہم اجلاس ہوا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اجلاس میں قائدین اور کارکنان کے خلاف کریک ڈاؤن سے نمٹنے پر غور کیا گیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق دوران اجلاس اسیران کو قانونی معاونت کی فراہمی اور رہائی کےلیے لائحہ عمل زیر غور آیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.